بہت ساری خواتین کیلئے، بال اُن کی شناخت کا بہت بڑا حصہ ہوتے ہیں–اور یہ بات بالوں کے ضیاع کو اُن کیلئے بہت بڑا مسئلہ بناتی ہے۔

یہ کیا ہے: telogen effluvium، اِس قسم کا بالوں کا جھڑنا یا تو طبی ہارمونز کے عدم توازن (بشمول تھائرائیڈ سے متعلق امراض کے) سے شروع ہوتا ہے، یا پھر کسی ٹراما پیدا کرنے والے واقعے (جیسے سرجری یا ڈرامائی انداز میں وزن گھٹنے) سے۔  دونوں صورتوں کے نتیجے میں بالوں کی بڑھوتری کو فروغ دینے والے ہارمونز مثلاً ایسٹروجن اور پروجیسٹروجن میں کمی پیدا ہوتی ہے، اور بالوں کے ضیاع کو بڑھانے والے ہارمونز مثلاً اینڈروجن اور ٹیسٹوسٹیرون میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ چیز، بدلے میں ایک سوئچ آن کر دیتی ہے جو سارے بالوں کو ایک ساتھ ہی ٹیلوجن کے زمانے میں ڈال دیتا ہے۔ یہ سات مہینے تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران آپ متاثرہ علاقوں میں بالوں کی زیادہ نئی بڑھوتری محسوس نہیں کریں گی۔

یہ کیسا لگتا ہے: باریک بال مجموعی طور پر – پورے سر سے بال گرے ہیں، سو ہو سکتا ہے آپ محض پتلی پونی کا ہی مشاہدہ کریں۔

کیا چیز مدد دیتی ہے: بہت زیادہ ورزش، مراقبہ اور صحت مندانہ عادات علاج کے بہترین ذرائع ہیں۔ آپ کے بالوں کی فالیکلز اپنی باقاعدگی سے طے شدہ پروگرامنگ پر لوٹ سکتی ہیں (کوئی اصول نہیں ہے، لیکن یہ چیز جھڑنے کے عمل کی مدت کو آدھا کر سکتی ہے، سات ماہ سے تین ماہ تک)۔

نیز، اگر آپ کے مرض کو کسی طب سے متعلق (ٹراما کے پیدا کردہ نہیں) ہارمونل مسئلے نے پیدا کیا تھا، تو آپ کا ڈاکٹر ہارمونز کو باضبط کرنے والی ادویات، مثلاً پروجیسٹرون یا حتیٰ کہ مانع حمل دے کر بھی بنیادی مسئلے کو حل کر سکتا ہے۔