وجہ: ہارمونز کا عدم توازن
بہت ساری خواتین کے ماہواری کے ایام سے فوراً پہلے تھوڑی پر پھنسیاں پھوٹ پڑنے کے پیچھے ایک وجہ ہے: چہرے کا وہ حصہ پروجیسٹرون اور ٹیسٹوسٹیرون میں اضافوں کیلئے بہت زیادہ حساس ہے۔ بہت ساری خواتین کو ہلکی پھنسیاں ہوتی ہیں لیکن اگر آپ کا اِن دانوں کا پھوٹ پڑنا زیادہ شدید یا دردناک ہو اور OTC کے معالجے بھی اِس کے سامنے ہیچ ہوں تو آپ کا اپنے ob-gyn سے ملنے کا وقت آ گیا ہے۔
تھوڑی یا جبڑے کے ساتھ گہری، رسولی دار پھنسیاں اندر کے پولی سسٹک اووری سنڈروم [PCOS] یا ہارمونل غیرمعمولی حالات کی علامت ہو سکتی ہیں۔ اِس صورتِ حال کا علاج نہ کرنا آپ کے بے اولادی اور ذیابیطس کے خدشے کو بڑھا سکتا ہے۔
صحت مند ہو جائیں: مخصوص مریضوں کیلئے، مانع حمل ادویات لینا ہارمونز کے درجات کو متوازن کرنے اور جلد کو صاف کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ (یہ گولی PCOS کی علامات کا علاج کرنے کیلئے بھی بہت مؤثر ہے) اگر آپ کسی غیرہارمونل اختیار کو ترجیح دیتی ہیں، تو اپنے M.D. سے spironolactone کے متعلق دریافت کفیں، ایک نسخہ دکھانے پر ملنے والی دوا جو ٹیسٹوسٹیرون کے وصول کاروں کو روکتی ہے، جس سے جلد کے تیل کے گلینڈز بعض مریضوں میں شدت اختیار کرنے سے رک جاتے ہیں۔ میٹھی چیزوں سے پرہیز بھی مدد دے سکتا ہے، کیونکہ اضافی انسولین جلد پر دانوں کی پھوٹ سے منسلک ہے۔
بعض تحقیقات دکھاتی ہیں کہ پراسیس کردہ چینیوں کو ختم کرنا اور اَن چھنے اناج، پھلوں اور سبزیوں پر گزارا کرنا بھی اُن
ارمونل تحریک کنندگان کو کم کرتے ہیں جو پھنسیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔