ہم جانوروں پر کی گئی تحقیقوں سے جانتے ہیں کہ جب آپ کی خوراک میں omega-3s کی کمی ہو، تو آپ کے پینئیل گلینڈ – آپ کے دماغ کے مرکز میں موجود مٹر کے دانے کے سائز کے ایک گلینڈ – کے قدرتی ردھم خراب ہو جاتے ہیں جس سے میلاٹونن، آپ کے نیند کے ہارمون کی تیاری میں تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ omega-3 کی کمی والے جانور اپنے عمومی استراحت کے دورانیوں میں سو نہیں سکتے- وہ جاگتے رہتے اور اپنے کاموں میں اُسی طرح مصروف رہتے ہیں جس طرح نیند کی کمی کے شکار انسان رہتے ہیں۔
دوسری جانب، Omega-3s کی کثرت والی خوراک آپ کے ڈیمینشیا کے خدشے کو گھٹا سکتی اور آپ کے موڈز کو بہتر بنا سکتی ہے۔ جہاں تک وزن کی کمی کی بات ہے، بہت سے omega-3 کیریئرز میں پروٹین کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اور تحقیق کے بعد تحقیق ثابت کرتی آئی ہے: پروٹین آپ کو بھرے پیٹ کی کیفیت محسوس کرواتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ پروٹینز کو ہضم کرنے میں ہی اتنی کیلرویز جلا ڈالیں جو آُ تب جلاتے ہیں جب آپ چربی یا نشاستے کھاتے ہیں۔ اپنی خوراک کیسے پائیں: اگر آپ بہت سی اومیگا والی خوراکیں نہیں کھا رہے – مثلاً سارڈینز، سامن، ہیلی بُٹ، اخروٹ، السی، اور گہرے رنگ کی پتوں والی سبزیاں – تو آپ کو کھانی چاہئیں! اگر آپ بہت ساری ایسی خوراکیں باآسانی نہیں پا رہے، تو آپ فِش آئل یا السی کے تیل کا سپلیمنٹ لے سکتے ہیں۔