ہم یہ اندازہ لگانے کیلئے تمام اقسام کے شواہد استعمال کرتے ہیں کہ آیا کوئی مرد ہمارے لیے درست ہے یا نہیں۔

شاید آپ نے سن رکھا ہو کہ جس طرح کوئی مرد اپنی ماں سے برتاؤ کرتا ہے، وہ اِس بات کی خاصی اچھی علامت ہے کہ وہ آپ سے کیسا سلوک کرے گا۔

لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اُڑنے والے گھوڑوں اور ہمیشہ خوش رہنے والے مستقبل کو دیکھ رہی ہیں۔ ہم وضاحت کرتے ہیں کہ ماں-بیٹے کے کس قسم کے رویوں سے ہوشیار رہیں اور اُن کا آپ کے تعلق کیلئے کیا مطلب ہے۔

کیا وہ اکثر رابطے میں ہوتے ہیں؟

بالکل ٹھیک بات ہے: اگر وہ اپنی امی کو باقاعدہ بنیادوں پر کال کرتا ہے، تو یہ اِس بات کی علامت ہے کہ وہ اُن کا خیال رکھتا ہے اور یہ کہ اُن سے رابطے میں رہنا اُس کیلئے اہم ہے۔

خطرے کی گھنٹی: دوسری طرف، اگر وہ ہر دوسرے دن اُسے کال کرتی ہیں (یا ہر دوسرے گھنٹے۔۔۔) یا وہ ایسا کرتا ہے، تو یہ بعض حدود کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے۔ اگر وہ آپ کی زندگیوں میں اُن کی پُرزور موجودگی سے خوش ہے، تو فیصلہ کریں کہ کیا یہ ایسی بات ہے جس کے ساتھ آپ کا گزارہ چل پائے گا۔

کیا وہ اُن کے بارے میں اچھی باتیں کرتا ہے؟

بالکل ٹھیک بات ہے: شکرگزاری بہت مثبت بات ہے۔ اگر وہ آپ کو یہ بتائے کہ وہ اُن کی اُس کیلئے قربانیوں کیلئے کتنا شکرگزار ہے، تو یہ اچھی علامت ہے۔

خطرے کی گھنٹی: اگر وہ اُن پر شدید تنقید کرے، تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ ظاہر ہے، کچھ چیزیں اُسے پریشان کریں گی، لیکن غور سے سنیں کہ وہ اُن پر تنقید کیسے کرتا ہے۔ “وہ میری بات کبھی نہیں سنتیں” اور “جب وہ میری بات نہیں سنتیں تو دکھ ہوتا ہے” میں فرق ہے۔ شدید، سیاہ و سفید والی زبان (“ہمیشہ” اور “کبھی نہیں”) کی بطور علامت تلاش کریں۔

کیا وہ اختلاف سے پُرامن طور پر نمٹتے ہیں؟

بالکل ٹھیک بات ہے: اگر وہ اپنی والدہ سے ناراضگی کے دوران اپنے جذبات کا صحت مندانہ، تعمیری انداز میں اظہار کرے، تو اِس بات سے آپ کو اُس کے کردار کا اندازہ ہونا چاہیئے۔

خطرے کی گھنٹی: اگر وہ اُن پر چِلانے پر اتر آتا ہے، تو یہ پریشان کن علامت ہو سکتی ہے۔ یہ بات ظاہر کر سکتی ہے کہ وہ دباؤ اور اختلاف سے بری طرح نمٹتا ہے جو کہ اُس کے آپ کے ساتھ تعلق پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔

آخری بات

اِن سارے شواہد کے باوجود، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اُس کے اپنی ماں سے سلوک اور وہ آپ سے کیسا سلوک کرے گا اِس بارے میں کوئی لگے بندھے اصول نہیں ہیں۔ جب آپ کسی نئے فرد سے ڈیٹنگ کر رہی ہوں، ہمیشہ اُس سے اُس کے والدین کے بارے میں سوالات کریں اور وہ اپنے بچپن کی جو کہانیاں سنائے انہیں غور سے سنیں تاکہ اُس کے پس منظر کا اندازہ لگا سکیں۔ اِن معلومات کو اُس کی اقدار کا اندازہ لگانے کے بارے میں استعمال کریں اور طے کریں کہ آیا وہ اُس قسم کا شخص ہے جس کے ساتھ آپ رہنا چاہتی ہیں۔